• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کیخلاف PTI کے دنیا کو خطوط، تحریک انصاف پر پابندی کا امکان ہے، سیاسی نسل کشی روکی جائے، اسد قیصر

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ، چھاپوں کے معاملے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الاقومی تنظیموں کو خطوط لکھ دیئے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ، ہاؤس آف کامن، آئی پی یو، سی پی اے، ہاؤس آف لارڈ، امریکی ایوان نمائندگان، ہائی کمشنر سمیت دنیا کے مختلف فورمز کو حکومت کی غیر قانونی پالیسیوں کے خلاف خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔اسد قیصر نے عالمی تنظیموں کو خط میں لکھا ہے کہ بطور سابق سپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، سیاسی ہارس ٹریڈنگ کے بعد پی ٹی آئی نے فریش مینڈیٹ کا فیصلہ کیا اور ایوان سے مستعفی ہوئے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگران حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کیلئے شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔سابق سپیکر نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے، ان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماریں اور 127 مقدمات درج کیے گئے، عمران خان کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس نے حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا اور اس کا مقدمہ بھی عمران خان پر درج کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید