• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا لاہور میں اہم اجلاس

لاہور (نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمیٹی کے چیئرمین ہارون احمد ملک کے زیر صدارت پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے۔پاکستان فٹبال کے مسائل کے حل کیلئے بڑی بیٹھک میں پی ایف ایف کے آزادانہ اور شفاف انتخابات کا جلد از جلد انعقاد یقینی بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شرکاء 30 مارچ تک اپنی سفارشات پی ایف ایف کو ارسال کریں گے، سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید