• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی، یوم پاکستان اور ڈاکٹر ثمرین کو تمغہ امتیاز ملنے پر تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکناجی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع تھے۔ تقریب کے آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی سندھ ڈاکٹر طارق رفیع اور وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ،رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، فیکلٹی ، اسٹاف موجود تھے۔ بعد ازاں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کو ملکی سطح پر شعبہ ایجوکیشن میں خدمات کے اعتراف میں یوم پاکستان پر ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ’’تمغہ امتیاز‘‘کا اعزاز دینے کے حوالے سے آڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ فیکلٹی ارکان اور ملازمین نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی سندھ ڈاکٹر طارق رفیع نےکہا کہ آزادی کے بعد سے پاکستان نے ترقی کی کئی منازل طے کیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اس لئے ہمیں قرار داد پاکستان کے طرز پر نئے عزم کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر ثمرین حسین اپنی قابلیت اور صلاحیتوںکی بنیاد پر تمغہ امتیاز کی حقدار بنیں ہیں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ قرار داد پاکستان ہمیں تبدیلیوں کا سبق دیتی ہے کہ برے حالات میںبھی تبدیلیوں کا آغاز احسن طریقے سے کیا جاسکتا ہے ، بحیثیت قوم ہمیں ایک ملک تو ملک گیا اب مملکت پاکستان کو ایک قوم کی ضرورت ہے اور ملکی ترقی کیلئے انتھک ترقی کی ضرورت ہے ، آئیں وعدہ کریں کہ تبدیلی کا آغا ز اپنی ذات سےکریں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید