• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا کا گہرے اتحاد کو جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن (واجد علی سید) ایک سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکومتوں نے گہرے اتحاد کو جاری رکھنے اور گرین الائنس کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈفنا رینڈ نے کہا کہ ہم موسمیاتی اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور معاشی ترقی اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی جیسے شعبوں میں اہم سرمایہ کاری کرنے میں تمام پاکستانیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ وہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کس طرح ہم نجی شعبے کو عوامی سفارت کاری، تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، برآمد، درآمد اور تجارت میں مؤثر طریقے سے لا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس اتحاد کی حمایت کے لیے پوری امریکی حکومت کو متحرک کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر مبنی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈفنا نے خاص طور پر پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں، جنیوا میں منعقدہ موسمیاتی لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس اور کووڈ وبائی امراض کے چیلنج سے نمٹنے کے دوران دونوں ممالک کے تعاون کا ذکر کیا۔

اہم خبریں سے مزید