• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں نہ ملیں توانجنوں کی فراہمی روک دینگے، ریلوے لیبریونین

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوےلیبر یونین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج مزید سخت کرتےہوئے انتظامیہ کو 36گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا تنخواہیں ادا نہ ہوئیں تو مسافر ٹرینوں کو انجنوں کی فراہمی شیڈ سے روک دیں گے ا س بات کا فیصلہ ریلوے لیبر یونین ڈیزل انجن شیڈ لاہور میں محمد سرفراز خان کی قیادت میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا اجلاس میں ریلوے انتظامیہ کے رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ریلوے ملازمین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ورنہ 36گھنٹوں کےبعد احتجاج میں مزید شدت آجائے گی اور اس کے بعد اچانک کسی بھی وقت ملک بھر کے ریلوے انجن شیڈوں سے مسافروں ٹرینوں کی انجنوں کی فراہمی روک دی جائے گی ۔ جس کی تما م تر ذمہ داری ریلوے انتظامیہ پر عائد ہو گئی ۔اجلاس میں دیگر قائدین نے بھی شرکت کی ۔
لاہور سے مزید