• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شکریہ لاہور‘‘ آپ نے مجھے مایوس نہیں کیا، عمران خان

لاہور( این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں آئے۔

عمران خان نے کہا کہ خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا، آپ پر فخر ہے۔

اہم خبریں سے مزید