• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، سی ٹی ڈی میں بھی طلب

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( پیر) کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے زمان پارک سے اسلام آباد آئیں گے ۔عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیر 27 مارچ کو اسلام آباد کی کسی عدالت میں پیشی کے حوالے سے کیپیٹل پولیس کے پاس کوئی کنفرم اطلاع نہیں تھی ، ترجمان کیپیٹل پولیس کا موقف تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کر ینگے،عدالتی احکامات کے مطابق عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو ہی داخلے کی اجازت دی جائیگی اگر ماضی کے طرز عمل کو اپنایا گیا تو اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائیگی، قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائیگی ذرائع کے مطابق ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کر لئے گئے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی موومنٹ کے مطابق تبدیی کی جا سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید