• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہیں خزانہ لوٹنے والوں سے ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خرانہ لوٹ کر باہر جانے والوں کے خلاف ہے۔ سوشل میڈیا پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے، باقی سب بہانے ہیں، انگریز نے 1940میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی ان کے ایجنٹوں نے نہ صرف کنٹینر لگائے بلکہ سارے راستے سیل کر دیئے، اس کے باوجود میلوں سفر کر کے لوگ جلسہ گاہ پہنچے۔سابق وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی ختم کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید