• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 20 قصائی گرفتار

پشاور ( وقائع نگار) بورڈ ‘ تہکال ‘ یونیورسٹی روڈ اور فیز تھری چوک میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 20 قصائیوں کو گرفتار کرلیا گیا. تفصیلات کے مطابق بورڈ ‘تہکال ‘ یونیورسٹی روڈاور فیز تھری چوک کے عوام نے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کو شکایت کہ ان کے علاقوں میں قصائی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مہنگے د اموں گوشت فروخت کرکے عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کو ان علاقوںمیں فوری کارروائی کی ہدایت۔ کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی نے بورڈ بازار ‘ تہکال ‘ یونیورسٹی روڈ اور فیز تھری چوک میں فوری ایکشن لیتے ہوئے مقامی پولیس کے ہمراہ قصائیوں کی دکانوں پر چھاپے مارے اور اس دوران قصاب ایک ہزار ا ور نوسوروپے کلو گوشت فروخت کررہے تھے جس پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے 20 قصائیوں کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا اس دوران انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے دکاندار اس مہینے میں صبر واستقامت کا مظاہرہ کریں اور حد سے تجاوز نہ کریں ا ور ا للہ کا خوف رکھیں اورسرکار کی طرف سے دئیے گئے نرخنامے کی پاسدار ی کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی اور ا س صورت میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائیگی
پشاور سے مزید