• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ججز کا فیصلہ بنچ فکسنگ کے حوالے سے ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز

لاہور(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر ۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی اور جسٹس مندوخیل کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیےکی جیت ہے، بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہو گا؟مریم نواز نے کہا ہے کہ جس جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی،عدلیہ میں عمران کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں۔ سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ عمران ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نا بڑھ پائے۔ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے گا۔دوسری جانب مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں نواز شریف کے خلاف غیر منصفانہ، انتقامی فیصلے، گواہیاں عوام کے سامنے لانےکا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ترجمان کے اجلاس میں عمران خان اور اس سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید