• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج پروفیسر جعلسازی سے مفت آٹا ہتھیانے میں ملوث نکلا

لیہ(ٹی وی رپورٹ)غریب مستحقین کی روٹی بھی بے حسی کا شکار ہوگئی، پنجاب کے ضلع لیہ میں کالج کے پروفیسر نے جعلسازی سے آٹا ہتھیالیا۔ لیہ کے آٹا تقسیم سنٹر میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے شعبہ اسلامیات کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ قاضی امین اور ان کی اہلیہ سیکڑوں جعلی کوپن تیار کرکے مفت آٹا حاصل کرنے میں ملوث نکلے۔ پولیس نے آٹا تقسیم سنٹرز پر سو سے زائد جعلی کوپن بھی پکڑے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تحصیلدار محبوب احمد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد سے ہی پروفیسر قاضی امین اور اہلیہ روپوش ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے لیہ کے ڈائریکٹر کالجز مظفر حسین کاکہنا ہے کہ پروفیسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید