• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی، پاکستان کی واقعہ پر سخت مذمت

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ،اے پی پی) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی دانستہ اور گھٹیا حرکتوں کا ارتکاب مسلمانوں اور ان کے عقیدے کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا ایک پریشان کن مظہر ہے،تمام ریاستیں ایسی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے قانونی رکاوٹ پیدا کریں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اس طرح کی سوچی سمجھی کارروائیوں کا بار بار ہونا قانونی فریم ورک کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے جس کے پیچھے اسلاموفیا میں ملوث افراد چھپتے اور منافرت کو ہوا دیتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید