• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 164 فیصد اضافہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمباکو کے کاشتکاروں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے دو ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں 164 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں رسمی شعبے تباہ ہوجائیں گے۔ رواں مالی سال میں ٹیکس 153 ارب روپے سے بڑھا کر 315 ارب روپے کرنے کی وجہ سے اب دونوں بڑی کمپنیاں کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری نہیں کر سکیں گی۔ اس طرح ٹیکس میں ان کا حصہ 98 فیصد رہا۔ غیر رسمی شعبہ جو کاشتکاروں سے 40 فیصد تمباکو خرید رہا تھا صرف 2 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ مردان اور صوابی کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمباکو پر کسانوں کی تنظیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے بصورت دیگر ہم عید الفطر کے بعد احتجاجی مہم شروع کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید