• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کتنے اثاثوں کی مالک ہیں، تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد(آئی این پی)چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز مجموعی طور پر 84کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں، جبکہ 2کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں، مریم نواز نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے، انکے شوہر کیپٹن (ر)صفدر بھی دوستوں کے 6کروڑ روپے کے مقروض ہیں

 دستاویزات کے مطابق مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار 400کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق انکی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز نے 3برس میں ایک کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے

 انہوں نے 3برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، حدیبیہ پیپر ملز میں 54لاکھ 69ہزار روپے سے زائد کے شیئرز خرید رکھے ہیں،دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ مریم نواز محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48لاکھ 21ہزار روپے کی شیئر ہولڈر ہیں

 مریم نواز حمزہ سپننگ ملز میں 16لاکھ، جنید پولٹری فارمز میں 90ہزار روپے مالیت شیئرز کی مالک ہیں

دستاویز کے مطابق مریم نوازکے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں، انکے بینک اکاؤنٹس میں 78لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے، مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید