• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں ایرانی نژاد دو پاکستانی گرفتار یہود مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

ایتھنز (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) یونانی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی نژاد دو پاکستانی نوجوانوں کو وسطی ایتھنز میں یہود مخالف حملوں کی منصوبہ بندی پر گرفتار کرلیا ہے، اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سازش کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ ایران کی جانب سے اسرائیل کیخلاف اور بیرون ملک یہودی اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی تازہ کوشش تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے حوالے سے بتایا کہ یونان میں ملزمان سے تفتیش کے بعد موساد نے اس نیٹ ورک، اس کے آپریشنل طریق کار اور ایران سے تعلقات کو بے نقاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید