• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) رمضان المبارک میں منتخب بلدیاتی نمائندے سرکاری دفتری اوقات کار کے مطابق عوام کی خدمت یقینی بنائیں منتخب بلدیاتی نمائندے صبح 8 بجے اپنی موجودگی عوام کے درمیان یقینی بنائیں اور دوپہر دو بجے تک عوامی مسائل کے حل کے لئے سرکاری دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اپنی رہائش گاہ پر منتخب بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ سچے جذبے، لگن اور خلوص نیت سے عوامی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں تو محدود وسائل کے باوجود بھی عوام کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو تاکید کی کہ کسی بھی سرکاری افسر کی جانب سے جائز کام میں عدم تعاون کی صورت میں ان کے نوٹس میں لایا جائے ۔
پشاور سے مزید