• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکستان کے قیام سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے: ممتاز بروہی، ظہور دھریجہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکوم قوموں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، سرائیکستان کے قیام سے بہت سے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے، اقتدار کی جنگ ختم کرکے پاکستان میں بسنے والی قوموں کے حقوق کیلئے لائحہ عمل دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین ممتاز بروہی، سرائیکستان قومی کونسل کے مرکزی چیئرمین ظہور دھریجہ اور پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر سردار حاجی جمیل بابر ولیانی نے سرائیکستان ہاؤس سہراب گوٹھ کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتاز بروہی نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ قومی سوال ہے،قومی سوال کو حل کرنے سے ہی ملک میں استحکام آئے گا۔
ملتان سے مزید