• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنچ پانچ رکنی ہو یا فل فرق نہیں پڑتا، صرف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا‘ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے عدالتی اصلاحات بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی ازخود نوٹس کے نتیجے میں ہی بنی تھی لیکن تب انہیں اس پر اعتراض نہیں تھامگر اب انہیں اعتراض ہے ۔

پنجاب اور خیبر پختونخوااسمبلیوں میں الیکشن کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ کے ٹوٹنے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90روز) کے دوران ہو رہے ہیں یا نہیں!۔

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ میں نے اپنی 2 اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے 90روز میں انعقاد کے حوالے سے متعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں۔

اہم خبریں سے مزید