• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست اور ادارے عمران جیسے دہشتگرد، فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشتگرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے،پاکستانی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا گھناؤنا مذاق ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ پر عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے،اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ!۔

اہم خبریں سے مزید