اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کیس کی تحقیقات میں نیب کے کال اپ نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ گزشتہ روز دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے 17فروری اور پھر 16مارچ کو نیب نے طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ نیب طلبی میں توشہ خانہ تحائف سے متعلق بیانات قلمبند کرنے کے لئے بلایا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت نیب کے 17فروری اور 16مارچ کے طلبی کے نوٹس کو معطل کرے۔ نیب کو انکوائری یا تفتیش کی آڑ میں غیر قانونی مخالف کارروائیوں سے روکا جائے۔ نیب کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نیب کو انکوائری کو کال اپ نوٹس کے بعد تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکنے کا حکم دے۔