• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کو چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےکہاہےکہ ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو ریلیف فراہم کررہے ہیں، عالمی برادری کو چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ملکر کام کرنے کیضرورت ہے، کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت مختلف ملکوں کو معاشی مسائل درپیش رہے، پاکستان کو بھی دیگر ملکوں کی طرح مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو موسمیاتی تباہی، کورونا وباء، سخت معاشی حالات اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤسے پیدا ہونے والے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، وزارت خارجہ میں سفارتی کور کے اعزاز میں دیئے گئے بین المذاہب افطار ڈنر سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کے سنگین نتائج اور کورونا وباءکے تناظر میں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت کے پاس سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی تعمیر نو اور بحالی کا اہم کام ہے ۔

اہم خبریں سے مزید