• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی ۔ حسان نیازی کو پولیس نے آزاد کردیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حسان نیازی کو 48 گھنٹے میں پشاور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیہدایت کردی ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی پشاور کے مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی۔ پولیس کی جانب سے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ کے لئے سٹی کورٹ لایا گیا بعد ازاں حسان نیازی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں لیکر جایا گیا ۔ جہاں عدالت نے وکلا اور پولیس کا موقف سننے کے بعد حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے عوض راہداری ضمانت منظور کرلی۔ دریں اثناتحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کی رہائی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

ملک بھر سے سے مزید