• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کلب کوئٹہ کے انتخابات سے صاف شفاف صحافت کو استحکام ملے گا، بی این پی عوامی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات انور بلوچ نے جرنلسٹ پینل کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان و دیگر تمام نومنتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پینل پریس کلب کوئٹہ کی نئی کابینہ کے انتخاب سے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی صاف شفاف صحافت کو استحکام ملے گا اور منتخب صدر عبدالخالق رند اور ان کی کابینہ اپنے فرائض پہلے سے بہتر انداز میں بخوبی انجام دیتی رہے گی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کی طرف سے نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ صحافی برادری حسب روایت صوبے کے حقوق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صحافی برادری پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اور صحافی برادری کے حقوق و جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات انور بلوچ نے یہ توقع ظاہر کی کہ نو منتخب صدر اور ان کی کابینہ صحافی برادری کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے اپنی مشکلات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے نئی کابینہ کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے تاہم اب یہ ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ صحافیوں کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید