کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وحدت کالونی میں موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص سے موبائل چھین لیا تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں ایک شخص عبدالغفار مینگل فون پر بات کررہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر ایڈیشنل ایس ایچ او شمس اللہ خان اپنے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔