پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی خان کی زیر صدارت 10 سے 14 اپریل تک لوئر چترال کی 7 یونین کونسلز میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے سی چترال،اے سی دروش,ڈی ایچ او, کوآرڈینیٹر ای پی آئی سمیت دیگر افسران اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے پولیو مہم میں درپیش مشکلات,اور ہدف کے حصول سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو لوئر چترال میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔