• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرمنلز نے شوروم کے ملازمین بیکری اور روزہ داروں کو لوٹ لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )خالد بن ولید روڈ پر دو کم عمر ڈکیتوں نے شوروم کے7 ملازمین کو لوٹ لیا،3 ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئےتھے ،ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ 2 نے لوٹ مار کی،ماسک پہنے ملزمان دن دیہاڑے واردات کر کے باآسانی فرار ہو گئے، علاوہ ازیں ناظم آباد و ن نمبر پر بیکری میں ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکان پر موجود افراد کو افطاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان بیکری میں داخل ہوئےایک ملزم نے دسترخوان پر بیٹھے افراد کی جیبیں خالی کیں،ملزمان کو بیکری کے کاونٹر سے کیش نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید