• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر حصہ اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق کامرس ریگولر کے امتحانات میں 38ہزار 126امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 36ہزار 849امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 17ہزار 389امیدوار تمام سات پرچوں میں، 6ہزار 820امیدوار چھ پرچوں میں، 4ہزار 278 پانچ پرچوں میں، 2ہزار 937امیدوار چار پرچوں میں، 2ہزار 184امیدوار تین پرچوں میں، ایک ہزار 625امیدوار دو پرچوں میں جبکہ ایک ہزار 73امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید