• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران حکومتیں الیکشن نہیں کرواسکتیں تو مستعفی ہوجائیں، پیر عبدالمنان نقشبندی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جمعیت علمائے اسلام رابطہ کے مرکزی رہنما الحاج پیر عبدالمنان انور نقشبندی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کی ہے اگر نگران حکومتیں الیکشن نہیں کرواسکتیں تو فی الفور مستعفی ہوجا ئیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عمرے کی ادائیگی کے بعد دفتر جمعیت علمائے اسلام میں کارکنوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ احمدعلی،مفتی حمادمدنی، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید