کراچی (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ کا اپنی ذات اور ساتھی جج صاحبان کے حوالہ سے جذباتی ہونا اچھا لگا، مگر رمضان ميں اللّٰہ کو گواہ کر کے بتائيں کہ ميری ايمان داری اور بےگُناہی کا مکمل يقين ہونے کے باوجود مُجھ پر ہونے والے ظُلم پر کبھی آپ کو ترس آيا ؟۔