• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک درجن سماج دشمن عناصر گرفتار‘ 7مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پولیس نے ایک درجن جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا۔ ریس کورس پولیس نے ارسلان اور عثمان کو گرفتار کر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے کہا کہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مارگلہ پولیس نے یاسر رحیم سے 530 گرام چرس‘ کراچی کمپنی نے رائیل مسیح اور عنصر مسیح سے 25لٹر شراب‘ 240 گرام ہیروئن‘ تھانہ شالیمار نے جمیل اور محمد ریاست سے 1065گرام چرس‘ پسٹل‘ شہزاد ٹاؤن پولیس نے خلیق اختر‘ لوہی بھیر نے ریاست علی سے پسٹل برآمد‘ نگجانی پولیس نے زوہیب اور عثمان کو گرفتار’ شمس کالونی نے قاتل محمد جلیل‘ بنی پولیس نے ذیشان اور نعمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید