• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی یو کی کارروائی، زیر زمین پی ٹی سی ایل کیبل چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پی ٹی سی ایل نمائندوں کی اطلاع پر سیمنز اسٹیٹ ایوینو روڈ، سائیٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین پی ٹی سی ایل کیبل کاٹ نے والے 4 ملزمان پر مشتمل گروہ گرفتار کر لیا۔ملزمان میں سلیم خان ولد مثل خان،عنایت خان ولد نیک محمد، نظام اللہ ولد خان شیر اور یاسین خان ولدنور قلم خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے چوری شدہ PTCL کیبل کے 26 عدد ٹکڑے، کیبل کاٹنے والے آلات اور منی ٹرک برآمد کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید