• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ایئرپورٹ، دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ مالیت کا سونا برآمد

سیالکوٹ(نیوز ایجنسی )سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے دستی بیگ سے برآمد ہوا۔حکام کے مطابق سونے کی مالیت 90ہزار امریکی ڈالر(ڈھائی کروڑ روپے سے زائد)ہے۔ ملزم کا سامان اسکین ہوا تو اِس دوران چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید