پشاور ( جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری ا ور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ‘اورعوام کو رمضان کے مقدس مہینے میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے ‘ جبکہ کمزور اور خراب ٹرانسفرمروں کوتبدیل کیاجائے ‘ گذشتہ روز مئیر پشاور حاجی زبیر علی ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شاہ کے ہمراہ سپرنٹنڈگ انجینئر پسکو پشاور سرکل حبیب الرحمان مروت سے ملاقات کی اس دوران میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ پشاور کے مختلف علاقوں جس میںفقیر آباد‘ نشتر آباد‘ وزیر باغ ‘تہکال ‘ کوہاٹ روڈ ‘چارسدہ ر وڈاور دیگرعلاقوں میں خراب اورکمزورٹرانفسارمر تبدیل کیاجائے اور لوڈ شیڈنگ پر قابوپایاجائے اورسحری اور ا فطاری کے وقت خصوصی خیال رکھاجائے اور جتنا ہوسکے عوام کوریلیف دیاجائے اس موقع پر انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پر کروڑوں روپے کے واجبات کے حوالے سے کہا 15 مارچ 2022 سے میں نے حلف لیاہے تواسکے بعدواجبات اداکرونگا لیکن اس سے قبل واجبات پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نا اہلی کا کارنامہ ہے جسے ادانہیں کرسکتا ۔کیونکہ ڈبلیو ایس ایس پی کمپنی کی ذمہ داری ہے وہ اسے اداکرینگے ۔