پشاور (جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد عاطف جالب نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خلیل اللہ کے ہمراہ چترال بازار کا دورہ کیا۔ ہیر ڈریسرز,ٹیلیرز,اور مختلف اشیائخوردونوش کے مراکز کا معائنہ کیا۔گرانفروشی اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو گرانفروشی اور ناقص صفائی پر دکان سیل کرکے جیل بھیجنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر عوامی شکایات پر گرانفروش دکانداروں سے عوام سے اضافی لی ہوئی رقم واپس کرا ئی گئی۔