لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی برقرار رکھنے کے خلاف پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا اور ڈائریکٹر آپریشنز پیمراسےجواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے ہیں۔