لندن (جنگ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں کیل بروک سے فائٹ کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔