کرا چی(پی پی آ ئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس 10 سال سے سپریم کورٹ میں سماعت کا منتظر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہیں،ملکی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کو دی جانے والی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے،شہید بھٹو آج بھی کروڑوں انسانوں کی روح اور دلوں میں زندہ ہیں۔