اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور انتخابی مہم سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے۔