کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف گوادر کے وائس پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی کم وقت میں ترقی اور نئے تدریسی شعبوں میں بی ایس کے علاوہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک چینا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر مین انسانی وسائل مہیا کرنے والے شعبوں میں ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز شروع دئیے ہیں۔ یونیورسٹی آف گوادر کے تدریسی اور انتظامی معاملات سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی اجتماعی کوششوں سے یونیورسٹی تدریسی شعبوں کے علاوہ اعلی تحقیقی معیارات پر پورا اتر رہی ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے ریسرچ جرنل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی مسائل سمیت مختلف معاملاتپر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں امتحانات اور سیکورٹی معاملات زیر بحث آئےاور انہیں حل کرنے سے متعلق فیصلے کیے گئے۔