• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین رکنی بینچ کو چاہئے تھا کہ فیصلے کے آخر میں لکھ دیتے کہ اگلا وزیراعظم عمران خان ہوگا، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا تو خیال ہے کہ یہ جو تین رکنی پی ٹی آئی کا بینچ ہے، اس کو چاہیے تھا کہ اس فیصلے کے آخر میں لکھ دیتے کہ اس ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہوگا اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی پی ٹی آئی سے ہوں گے، صدر پاکستان جو آئندہ ہوگا وہ بھی پی ٹی آئی کا ہوگا، آئندہ آنے والا آرمی چیف بھی پی ٹی آئی کا ہوگاتو سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی ضلع شرقی کی جانب سے منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب و افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید