• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام عدل اب بھی فیض حمید کی مٹھی میں، ڈرتے نہیں، توہین عدالت لگانی ہے تو لگاؤ، مریم نواز

راولپنڈی ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزز مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتوں نے کبھی آمریت کا راستہ روکنے کی ہمت نہیں کی بلکہ ان کو دوام بخشا،ڈکٹیٹرز کو جب بھی نکالا وکلا اور عوام نے نکالا،عدالتوں کا زور صرف منتخب حکومتوں اور وزرائے اعظم پر چلتا ہے؟ ہمار ا نظا م عدل اب بھی فیض حمید اور ان کے سہولت کاروں کی مٹھی میں ہے ،ڈرتے نہیں ہیں توہین عدالت لگانی ہے تو لگا دو ، آئین میں لکھا ہے الیکشن وقت پر ہوں گے اور ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ،عمران ہارے گا پھر روئے گا،چیف جسٹس آپ کو پتا ہے کسی نظریئے کیلئے جیل جانا کتنے فخر کی بات ہے،چیف جسٹس تب جذباتی کیوں نہیں ہوئے جب مجھے جیل میں رکھا گیا،منتخب وزیراعظم کو نکالا گیا۔راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے اور بچانے والوں کے پاس آئی ہوں، آپ وکلاء کی وجہ سے ہماری جماعت پر کوئی آنچ نہیں آسکتی،وکلاء ہمارا فخر ہیں،نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن ہم نے ہر جھوٹے مقدمات کا سا منا کیا ،ہم ہر پیشی پر عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے اور وکلاء نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، وکلا اس جدوجہد میں نواز شریف اور سیاسی قیادت کے ساتھ شامل رہے ہیں، جب سب سے بڑی عدالت کے چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا تھا اس وقت ججز کو چھڑانے کون آیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید