پشاور (جنگ نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کی ٹیم کی جانب سے ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلے میںدنین بازار میں ایک ہول سیل کی دکان سے بڑی مقدار میں مس لیبل اور مضر صحت خورا ک کی اشیاء برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلیا گیا جبکہ مالکان کیخلاف فوڈ ایکٹ 2014 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اس کے علاوہ متعدد چکن شاپس اور بیکری یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ایک بیکری یونٹ کو نان فوڈ گریڈ کیمیکلز کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا۔