کوئٹہ ( پ ر)بی این پی کوئٹہ کے ضلعی صدر غلام نبی مری نےخضدار میں پارٹی تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمدبخش مینگل پر قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی کرنے اور شاہ نورانی وڈھ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ لوگوں کے گھروں پر چھاپے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی خوف وہراس پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت بی این پی کی قومی حقوق کی جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے کیلئے طاقت اور خوف وہراس کے ذریعے سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کابنیادی مقصد بلوچستان کے سیاسی جمہوری مسئلے کو طاقت کے زور سے حل کرنے کی کوشش ہے جوبااختیار اور نادہندہ قوتوں کی خام خیالی ہے اس سے پہلے بھی یہ تجربہ دورایا گیا لیکن نتائج اور ردعمل نے یہ ثابت کیا کہ نہتے عوام ظلم و جبر ناانصافیوں ٹارگٹ کلنگ خوف دہشت بدترین استحصال کرنے والے قوتوں کے سامنے سرخم تسلیم کرنے سے انکار کیاانہوںن ے کہاکہ بعض قوتوں کو بی این پی کی قومی جمہوری سیاست اصولی اور نظریاتی موقف لاپتہ افراد کے بازیابی ساحل وسائل پر بلوچ عوام کے حق ملکیت کو تسلیم کرانے کی قومی تحریک پر مضبوط گرفت اور عوامی تائید و حمایت پذیرائی اور مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے۔