سکھر (بیورورپورٹ ) کشمور میں ملزمان کی فائرنگ سے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر اجمل ساؤند جاںبحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کشمور کے علاقے گھوڑا گھاٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ میں پروفیسر اجمل ساؤند جانبحق ہوگئے ملزمان موقع سے فرار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پروفیسر اجمل ساوند اپنے گاوں ڈاکٹر طارق ساوند سے سکھر خارہے تھے کہ 4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پروفیسر اجمل ساؤند کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے نعش سول اسپتال منتقل کردی ۔واقعہ ساوند اور سندرانی قبائل میں جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا ہے، ایس ایس پی کشمور عرفان علی سموں کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کررہی ہے علاقے کی ناکابندی کردی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں جلد م ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔