• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سعودی وزرائے خارجہ ملاقات، مشرق وسطیٰ کی سلامتی، استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

ریاض ، کراچی (اے ایف پی، شاہد نعیم، نیوز ڈیسک ) ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے 7سال بعد بیجنگ میں پہلی ملاقات کی ہے، ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے بیجنگ معاہدے پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کرنے ، خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ، دو ماہ کے اندر دونوں ملکوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور پروازیں بحال کرنے کا بھی اعلان، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات سات سال سے زائد عرصے میں دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین سطح پر پہلی باضابطہ ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے تعلقات کی بہتری کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ملاقات گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں ریاض اور تہران کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات کے بعد ہوئی ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ قن گانگ نے کہا کہ بیجنگ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اپنی اسٹریٹجک آزادی یقینی بنانے، بیرونی مداخلت سے چھٹکارا حاصل کرنے اور اپنا مستقبل اپنے ہاتھ میں رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید