لاہور (نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ نگران حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے لئے بین الاقوامی اور مقامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنےکے لئے ٹینڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پیش رفت رپورٹ 13 اپریل کو طلب کرلی، عدالت نے 2016 کے ماسٹر پلان پر کام کرنے کی اجازت دے دی، عدالت نے ماسٹر پلان 2050 کا نوٹفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔
عدالت کے روبرو ایل ڈی اے نے ماسٹر پلان 2050 میں خود مختار کنسلٹنٹ نظر ثانی پر آمادگی ظاہر کی۔
وکیل نے بتایا کہ ماسٹر پلان 2050 میں نظر ثانی پر ایل ڈی اے کو کوئی اعتراض نہیں عدالت نے باور کرایا کہ اگر آپ کو کوئی اعتراض نہیں کنسلٹنٹ کی خدمات کے لئے ٹینڈر طلب کرلیں۔