• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی نے بغیر وجہ سابق شوہر سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کی

اسلام آباد (بلال عباسی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میں درخواست گزار شہری محمد حنیف کا عدالتی بیان سامنے آ گیا۔

 اسلام آباد کے شہری محمد حنیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید کے دوست ہیں اور درخواست گزار محمد حنیف کو نکاح خواں مفتی محمد سعید نے عمران خان کے غیر قانونی نکاح کے حوالے سے خود بتایا۔

 درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مفتی محمد سعید میرے اور عمران خان کے مشترکہ دوست ہیں ، عمران خان کی شخصیت کے اچھے اور برے پہلو دونوں ہیں ، ورلڈکپ کی فتح ، شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کا قیام عمران خان کے اچھے پہلوؤں میں شامل ہے ، نشہ ، جلد غصہ اور پلےبوائے عمران خان کی بری عادات میں شامل ہے۔

بشریٰ بی بی نے بغیر کسی وجہ کے سابقہ شوہر سے طلاق لے کر عمران خان سے شادی کی ، بشریٰ بی بی عمران خان کی روحانی استاد تھیں۔

اہم خبریں سے مزید