لاہور(نمائندہ جنگ) سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب کا انتخابی محاذ اپنی بہن فریال تالپور کے حوالے کردیا۔
فریال تالپور نے پنجاب میں مسلسل دوسرے روز انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔