کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تین اور ایس ایس جی کی دو کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے رینجرز بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس اور اسپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔