• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : جرائم پیشہ عناصرکیخلاف پولیس کی کارروائیاں ، 15 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اشتہاری مفرور کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل سمیت اشتہاری 11ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور داؤ پر لگے ہزاروں روپے قبضے میں لے لئے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر سول لائن پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4قماربازوں ، ذیشان، محمد عابد ، غلام محمد ، محمد یونس کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 8ہزار 850روپے آلات قماربازی برآمد کر کے قبضے میں لے لئے اسی طرح بروری پولیس نے محمد علی ، رمضان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے اپنے بیٹے اور بھائی رضا علی کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا ، تھانہ شالکوٹ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان غلام سرور ، غلام مرتضیٰ اور رحمت اللہ کو گرفتار کر کے 1070گرام چرس برآمد کر لی ، جناح ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزم غلام ربانی اور تھانہ خالق شہید کے عملے نے اشتہاری ملزم بشیر کو گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید